میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ ایسٹ محکمہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ میں ہیرا پھیری کا انکشاف

ڈسٹرکٹ ایسٹ محکمہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ میں ہیرا پھیری کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ایسٹ کا محکمہ ٓآوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ میں لاکھوں / کروڑوں کی ہیرا / پھیری جاری ” سپریم کورٹ ” کے احکامات کی حکم عدولی سمیت ” محکمہ جاتی مروجہ نافذ العمل قاعدے قوانین کے برعکس ” مال بناؤ پالیسی کا نفاذ ” عدنان شارق ” نامی شخص نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اپنا قانون نافذ کرتے ہوئے علاقے میں ” ڈان ” کا روپ دھار لیا‘ ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف نے ” شعبہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے عدالت کے جاری کردہ احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ” ڈسٹرکٹ ایسٹ ” کو ” اسٹیمرز / سائن بورڈز / ہورڈنگز سائن بورڈز / کی کالونی میں تبدیل کردیا‘ موصوف خود کو ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ و میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ کا معتمد خاص / فرنٹ مین کھلاڑی کہلاتا ہے۔ ذرائع مزید کہتے ہیں کہ موصوف کہتا ہے اس دھندے بازی میں لاکھوں / کروڑوں کی بھتہ / رشوت بازاری کا حصہ درجہ و حد بندی کے مطابق پہنچایا جاتا ہے، جبکہ تحقیقاتی اداروں سے متعلق بھی موصوف کہتا ہے اس کے مربوط تعلقات ہیں جس کا وہ بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ موصوف بالا بالا لین / دین کے معاملات چلاتا ہے، جبکہ ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ موصوف شعبہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ایجنسیز کے مالکان / نمائندگان سے سرکاری طے شدہ ریٹس کے برخلاف سودا طے کرکے سرکاری خزانے میں محض ” چند ہزار ” جبکہ اپنی جیبوں / اکاؤنٹس میں لاکھوں کروڑوں وصول و ہڑپ کر رہا ہے، اس طرح حکومت و ادارتی خزانے کو لاکھوں کروڑوں کا جھٹکا دے رہا ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں