میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
37سیاستدانو ں کیخلاف تحقیقات کی منظوری

37سیاستدانو ں کیخلاف تحقیقات کی منظوری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 37سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی سربراہی میں اینٹی کرپشن پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو ان بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن پر قبضوں اور مختلف پراجیکٹس میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 37سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی جس میں رانا ثنااللہ، رانا مشہود ، خواجہ آصف، رانا مبشر ،افضل ہنجرا، اجمل ہنجرا ، میاں ریاض،عباداللہ ، سابق چیئرمین رانامحمدعظیم،اشرف عباس ڈوگر،ریاض گورائیہ، میاں ذوالفقار،روحیل اصغر، سہیل شوکت اور غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں پر کئی سال سے اربوں کی زمین پر قبضے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں