میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیل ہوئی نہ ڈھیل ،حکومت اور نواز شریف دونوں کی عزت رہ گئی ،شیخ رشید

ڈیل ہوئی نہ ڈھیل ،حکومت اور نواز شریف دونوں کی عزت رہ گئی ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے میں نہ ڈیل ہوئی ہے نہ ڈھیل ،حکومت اور نواز شریف دونوں کی عزت رہ گئی، سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے ، ہائی کورٹ نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی ۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر اسٹیم سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے ، کل ہائی کورٹ نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی،عدالت کے سوا کسی کا کوئی رول نہیں، یہ نوازشریف کی جیت ہے نہ ہماری ہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں نہ ڈیل ہوئی ہے نہ ڈھیل، عدالت نے دونوں پارٹیوں کی عزت کو بحال رکھا، نوازشریف نے حلفیہ بیان دیا کہ چار ہفتے بعد واپس آئیں گے ، نواز خاندان سمجھتا ہے کفن میں جیبیں لگی ہیں،بہت کنجو س ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی جیت ہے ، سوشل میڈیا پر ڈیل کا تاثر دیا گیا جو درست نہیں، اگلے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں، پھر حالات بہتر ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ہے کسی چور کو نہیں چھوڑنا، اللہ تعالی نوازشریف کو صحت دے ، شریف برادران کو باہر بھجوانے میں کسی کا کردارنہیں۔انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے متعلق کہا کہ مولانا نے پوری کوشش کی، کچھ کیا نہیں گلاس توڑا 12آنے کا، مولانا کو جانا ہی تھا، یہ لوگ کسی کے کہنے پر واپس نہیں گئے ، اب پاکستان کی سیاست میں خوشگوار دور آنے والا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 100سال پرانے سٹیم انجن بحال کیے جارہے ہیں، تمام ممالک کا شکریہ جنہوں نے پاکستان ریلوے کی اسٹیم انجن کی بحالی میں مدد کی۔افتتاح کے بعد پہلے سفر میں سٹیم سفاری ٹرین راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے اٹک کے لیے روانہ ہوئی، اس سفر میں جرمنی، اٹلی، برطانیہ، جاپان، آسٹریلیا کے بلاگرز شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں