میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میڈیکل اسٹور مالکان کو اغوا کرنیوالا سب انسپکٹر گرفتار، مقدمہ درج

میڈیکل اسٹور مالکان کو اغوا کرنیوالا سب انسپکٹر گرفتار، مقدمہ درج

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقے کورنگی سے پولیس نے میڈیکل اسٹور مالکان کو اغوا کرکے تاوان لینے اور بھتہ وصول کرنے والے سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹائون سے پولیس نے شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث سب انسپکٹر اسلم کو عوام کی مدد سے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر اسلم اپنی پارٹی کے ہمراہ میڈیکل اسٹور والوں سے بھتہ لیتا تھا، سب انسپکٹر اسلم میڈیکل سٹور مالکان کو اغوا کر کے تاوان لینے میں بھی ملوث تھا ۔سب انسپکٹر اسلم پہلے سے معطل ہے جو ہر واردات میں کار پرجعلی نمبر پلیٹ استعمال کرتا تھا۔ملزم اور اس کے گرفتار ساتھی کے خلاف تھانہ زمان ٹائون اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں