تحریک لبیک کا آج پی ٹی وی پر دھرنا کا اعلان، ختم نبوت کے حوالے سے سازش کامیاب نہیں ہوگی، ثروت اعجاز
شیئر کریں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے آئینی تحفظ اور سازشی عناصر کے خلاف تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے دھرنے کو اہلسنت تنظیموںاور عاشقان رسول کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور ریاستی طاقت سے استعمال سے باز رہے پر امن دھرنے کے مطالبات شرعی ،ایمانی اور آئینی ہے ،حکمرانوں کے ریاستی مظالم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔وفاقی وزیر قانو ن زاہد حامد، انوشہ رحمن نے الیکشن ایکٹ2017میں حلف کو ختم کرنے کی سازش کی جسے عاشقان رسول نے بروقت احتجاج کرکے ناکام بنایا ہے، زاہد حامد انوشہ رحمان کو فوری طور پر برطرف کیا جائے، حکومتی ٹولہ حقائق چھپانے کی بجائے 3رکنی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائے۔دھمکیوں کے سلسلے کو نہیں روکا تو پھر کراچی سمیت ملک بھر سے پاکستان سنی تحریک کے کارکنان اور عوام اہلسنت کے قافلے فیض آباد پہنچیں گے ،پاکستان سنی تحریک 11اور 12ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ فیض آباد کے دھرنے میں منائے گی،اہلسنت کی پر امن پالیسی اور محب وطنی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے ،پر امن احتجاج کررہے ہیں حکومت اس احتجاج کو پر تشدد بنانے کی سازش کررہی ہے ہم حکومت کی ختم نبوت یا دھرنے کے حوالے سے کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیںگے۔ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،سنی علماء کونسل کے علامہ اشرف گورمانی ،مفتی غلام مرتضیٰ مہروی ارکان رابطہ کمیٹی محمد مبین قادری فہیم الدین شیخ ،محمد شہزاد قادری ،محمد طیب قادری ،آصف رضا قادری ودیگر موجود تھے۔ دوسری جانب تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کراچی ڈویژن نے جمعہ17نومبر کو پی ٹی وی کراچی اسٹیشن پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔ دھرنا جمعہ کی نماز کے بعد ہوگا جس میں تحریک کے چھ اضلاع کی ضلعی تنظیموں کے ہزاروں کاکنان ضلعی عہدے داروں کی قیادت میں ریلیوں کی صورت میں پہلے چار مینار چورنگی بہادر آباد پہنچیں گے جہاں قائدین کی قیادت سے ایک بڑے جلوس کی صور ت میں پی ٹی وی اسٹیشن پہنچا جائے گا۔ صوبائی وڈو یژنل امراء مفتی غلام غوث بغدادی ،علامہ سید زمان جعفری نے کراچی کے غلامانِ رسول سے اپیل کی ہے کہ وہ ختم نبوت کے قانون پر ڈاکہ ڈالنے والے وزیر قانون زاہد حامد کو فوری طوربر طرف کرنے اور فیض آباد میں ثانی امام نورانی علامہ خادم حسین رضوی کے 12روزہ احتجاجی دھرنا سے اظہار یکجہتی اور ناموس رسول کے لیے عہد تجدید کر نے کے لیے بھر پور طور پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔