میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دریائے نیل کی بے عزتی کرنے  پر مصری گلوکارہ کے خلاف مقدمہ

دریائے نیل کی بے عزتی کرنے پر مصری گلوکارہ کے خلاف مقدمہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

قاہرہ (این این آئی) مصر میں ایک معروف گلوکارہ کو اشتعال آمیز معلومات پھیلانے کے الزام کے حوالے سے مقدمے کا سامنا ہے، کیونکہ انھوں نے کہا کہ دریائے نیل سے پانی پینے سے انسان بیمار ہو سکتا ہے۔شرین عبد الوہاب کے خلاف یہ مقدمہ ایک ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد عائد کیا گیا ہے جس میں ایک کانسرٹ میں ان سے ’مشربتش من نیلحہ‘ گانے کی فرمائش کی جا رہی ہے۔اس فرمائش کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیل سے پانی پینے سے مجھے بیماری لگ جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ’ایوان پیجئے۔ وہ بہتر ہے۔‘ ایوان منرل واٹر کی ایک مشہور کمپنی ہے۔مصری موسیکاروں کی ایک تنظیم نے 37 سالہ گلوکارہ پر ’پیارے مصر کا بیجا مذاق اڑانے‘ کی وجہ سے پابندی عائد کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں