میٹرک و انٹرمیڈیٹ میں نئی گریڈنگ پالیسی متعارف
شیئر کریں
( رپورٹ / مسرور کھوڑو ) سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے نئی گریڈنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، طلبہ کو اب نمبر اور پوزیشن نہیں بلکہ گریڈ ملیں گے، سندھ اس طرح کا نظام نافذ کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ نئی گریڈنگ پالیسی 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ اس نظام کے تحت طلبہ کی جانچ کی جائے گی اور روایتی نمبروں اور پوزیشنوں کے بجائے گریڈ دیے جائیں گے، نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن ختم کر دی جائے گی۔ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے ایک نیا گریڈنگ فارمولہ تیار کیا ہے، جو فیصد کے اسکور کی بنیاد پر گریڈ تفویض کرتا ہے، مثال کے طور پر، 95 فیصد یا اس سے زیادہ اسکور کرنے والے طلبہ کو A++ گریڈ دیا جائے گا، جب کہ 90فیصد اور 94فیصد کے درمیان اسکور کرنے والوں کو A+ گریڈ ملے گا، اس سسٹم کے تحت 80-84 فیصد نمبر حاصل کرنے والے کو B++ گریڈ (بہت اچھا)، 75-79 فیصد کو B+ (اچھا)، 70-74فیصد کو B (فیئر) اور 60-69 فیصد کو C اوسط سے اوپر ملے گا۔