عارف بلڈر، جعلسازی کے خلاف متاثرین کا احتجاج
شیئر کریں
بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کی جعلسازیاں، الاٹیز عارف بلڈر کے گھر کے سامنے پہنچ گئے، عارف بلڈر کے گھر کے سامنے شدید احتجاج، چور ہے چور عارف میمن چور کے نعرے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کی جعلسازیاں نے نقاب ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عارف بلڈرز کے ہاتھوں لٹنے والے سینکڑوں الاٹیز بھی احتجاج پر اتر آئے ہیں، مختلف رہائشی اسکیموں کے الاٹیز نے عارف میمن کے خلاف صدر میں ان کے گھر کے سامنے شدید احتجاج کیا، الاٹیز نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، الاٹیز نے چور ہے چور عارف میمن چور ہے اور عارف بلڈر گھر کا قبضہ دو کی نعرے بازی کی، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں ہزاروں کے تعداد میں عارف بلڈر کے متاثرین شامل ہیں جبکہ سینکڑوں الاٹیز نے عدالتوں میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہیں، عارف بلڈر حیدرآباد میں مافیا کے طرز پر کام کرتا ہے اور جعلی اسکیموں کے ذریعے لوگوں کے اربوں روپے ڈکار چکا ہے۔