میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے، کورکمانڈرزکانفرنس

فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے، کورکمانڈرزکانفرنس

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 260 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلئے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے، فلسطین کی سرزمین پر اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔سپہ سالار کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلئے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورم نے غزہ میں اسرائیل کے طاقت کے استعمال سے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔فورم نے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ مافیاز اور کارٹلز کے خلاف کارروائیوں کو مزید تقویت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کارروائیوں سے معاشی سرگرمیوں کو منفی اثرات سے نجات دلائی جاسکے گی۔سپہ سالار نے غیر قانونی تارکین وطن کی باعزت اور محفوظ واپسی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔آرمی چیف نے ہدایت دی کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ان کارروائیوں میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی۔کور کمانڈرز نے ہر قسم کے بالواسطہ بلاواسطہ خطرات کے خلاف ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔شرکاء نے کہا کہ دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں سے ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں