میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نقل مکانی کرنیوالے، فلسطینیوں کے قافلوں پر وحشیانہ بمباری

نقل مکانی کرنیوالے، فلسطینیوں کے قافلوں پر وحشیانہ بمباری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

طاقت کے غرور میں مبتلا اسرائیل حماس حملے کے بعد حواس کھو بیٹھا۔ جنگ کے تمام قوانین اور ضابطے بھلا دیے۔ غزہ سے نقل مکانی کرنے والے بے گھروں پر خان یونس میں بمباری کی جس سے مزید 100 سے زائد نہتے پناہ گزین شہید ہوگئے۔ شہادتوں کی تعداد 3200 ہو گئی۔ زندگی ہارنے والوں میں 1 ہزار تیس بچے بھی شامل ہیں۔۔ دس ہزار سے زائد زخمی طبی امداد کے منتظر ہیں۔ فضائی حملوں میں بلندوبالا عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔ مسلسل حملوں کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے انتظامات نہ کیے جا سکے ادھر غزہ میں انسانی بحران سنگین ہوگیا۔ اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے۔۔ دکانوں پر کھانے پینے کی اشیا کا اسٹاک ختم ہونے لگا۔ صیہونی فورسز نے پانی۔ خوراک اور ادویات کی ترسیل روک دی۔ؤ۔ مصر سے منسلک غزہ کی سرحد پر امدادی قافلے اسرائیلی اجازت کے منتظر ہیں ۔۔ لاکھوں فلسطینوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی۔ یورپی یونین نے غزہ کیلیے فضائی راہداری بنانے کا فیصلہ کرلیا۔غزہ کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی جاری ہے۔ دس روز میں گولیاں برسا کر 59 بے گناہ فلسطینی شہید کر دیے۔ ایک ہی روز میں 115فلسطینی گرفتار کرلئے گئے ۔ سات اکتوبر سے اب تک گرفتاریوں کی تعداد 700سے بڑھ گئی۔ ادھر حماس کا راکٹوں کے بعد تل ابیب پر میزائل حملہ۔ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ سائرن بجنے پر اسرائیلی اراکین پارلیمنٹ اجلاس چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ حزب اللہ کے وار بھی تیز ہوگئے ہیں اسرائیلی ٹینک کوگائیڈڈ میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ سرحدی علاقوں میں فوجی گاڑیاں بھی نشانہ بنائی گئیں۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر اسلامی دنیا میں شدید اضطراب ہے۔ ترکیہ نے بھی اسرائیل کو غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم پر سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔ ایران نے مظلوم فلسطینیوں پر حملے ناقابل برداشت قرار دیدیے۔ حملے جاری رہے تو دنیا بھر کی مزاحمتی تنظیموں کو فلسطینیوں کے دفاع سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کر دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے جارحیت بند نہ ہونے پر چند گھنٹوں میں کارروائی کی وارننگ دیدی۔۔ ایران نے دو مار میزائل کی ویڈیو بھی جاری کر دی ادھر حماس اسرائیل جنگ پر سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے روسی قرارداد ناکام ہوگئی۔ منظوری کے لیے نو ووٹ درکار تھے۔ حمایت میں پانچ اور مخالفت میں چار ووٹ ڈالے گئے۔۔ امریکا۔ برطانیہ۔ فرانس اور جاپان نے روسی قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ چین۔ متحدہ عرب امارات۔گبون اور موزمبیق نے حمایت کی۔ سلامتی کونسل کیچھ رکن ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں