میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی ختم کرے، پاکستان

اسرائیل غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی ختم کرے، پاکستان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان نے ایک بار پھر اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ وہ غزہ کی پٹی پر اپنی غیر قانونی اور غیرانسانی ناکہ بندی ختم کرے اور جاری اسرائیلی بمباری سے متاثرہ فلسطینی عوام کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد تک بلا رکاوٹ رسائی کی اجازت دے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عثمان اقبال جدون نے گزشتہ روز اقتصادی اور مالیاتی امور سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سیکنڈ کمیٹی میں بحث کے دوران کہا کہ فلسطینی عوام کو تحفظ اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد کی ضرورت ہے اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو روکنے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی میں فلسطینی مبصر سحر ناصر ابوشاویش سمیت دیگر 34مقررین نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل کی بمباری سے مقبوضہ فلسطینی علاقے خاص طور پر غزہ کی پٹی میں تباہ کن، خوفناک اور ناقابل تصور صورتحال کا سامنا ہے۔ فلسطینی مبصر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطین کی شہریوں آبادی کے خلاف حالیہ اعلان جنگ نے اس کی طرف سے ان آبادیوں کوپانی ، ایندھن اور بجلی کی فراہمی مکمل طور پربند کردینے سے پیدا ہونے والے صورتحال کو مزید بد تر بنا دیا ہے اور اب یہ صورتحال انسانی اور ماحولیاتی تباہی کی صورت اختیار کر چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں