میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کی بزرگ اور بیمار خاتون رہنما یاسمین راشد کی ضمانت خارج

تحریک انصاف کی بزرگ اور بیمار خاتون رہنما یاسمین راشد کی ضمانت خارج

جرات ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک انصاف کی بزرگ اور بیمار خاتون رہنما یاسمین راشد کی ضمانت خارج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاد مان حملہ کیس میں سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یاسمین راشد تھانہ شادمان کیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، مقدمے میں نئی دفعات کا اندراج کیا گیا ہے۔ درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں رہی۔ جج ارشد جاوید نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔ واضح رہے کہ یاسمین راشد کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے سبب شدید بیمار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں