میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار کا ایک اور مرکزی ملزم ساجد بلوچ مسقط سے گرفتار

لیاری گینگ وار کا ایک اور مرکزی ملزم ساجد بلوچ مسقط سے گرفتار

جرات ڈیسک
پیر, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

لیاری گینگ وار کے ایک اور مرکزی ملزم ساجد بلوچ کو مسقط سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسقط میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بدنام ملزم ساجد بلوچ کو گرفتار کر لیا جو کراچی میں سنگین نوعیت کے جرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز کراچی منتقل کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کراچی ائیرپورٹ سے ظاہر کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزم ساجد بلوچ پر پرانا گولیمار میں منشیات کا بڑا اڈا چلانے اور شہر میں قتل و غارت گری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں