میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 32 ارب 40 کروڑ ڈالر نقصان کا تخمینہ

پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 32 ارب 40 کروڑ ڈالر نقصان کا تخمینہ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 32 ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ پاکستان کو اپنے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی تعمیرِ نو کے لیے تقریبا 16 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں پاکستان میں سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں سے متعلق سوال پر کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں شدید بارشوں سے آنے والے حالیہ سیلاب سے 32 ارب 40 کروڑ ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے اور پاکستان کو اپنے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی تعمیرِ نو کے لیے تقریبا 16 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ واشنگٹن ڈی سی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھی اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہ کن سیلاب سے نکلنے میں تقریبا تین سال لگ سکتے ہیں، جس میں 1,700 سے زائد افراد ہلاک اور 7.9 ملین بے گھر ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں