میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو تمام سیاسی جماعتوں پر برتری

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو تمام سیاسی جماعتوں پر برتری

جرات ڈیسک
پیر, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے دو نشستیں حاصل کر لیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پشاور، مردان اور چارسدہ سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی 3، پنجاب کی 3 اور سندھ کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوا جن میں سے 7 نشستوں پر خود عمران خان نے بطور امیدوار حصہ لیا جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑا۔ این اے 22 مردان کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 76 ہزار 681 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی کے محمد قاسم 68 ہزار 181 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان میں ووٹرز کا ٹرن اوور 32.94 فیصد رہا۔ این اے 31 پشاور کے غیر سر کاری و حتمی نتائج کے مطابق عمران خان 57818 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں۔ اے این پی کے غلام بلور کے 32 ہزار 252 ووٹ لے سکے۔ جماعت اسلامی کے محمد اسلم 3 ہزار 817 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 31 پشاور میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 20.28 فیصد رہا۔ این اے 24 چارسدہ سے تمام 384 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سر کاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق عمران خان کے 78589 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ایمل ولی خان کے 68356 کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔ این اے 24 چارسدہ میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 29.02 فیصد رہا۔ این اے 108 کے 324پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 91809 ووٹ لے کر آگے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 68984 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر تھے۔ حلقہ این اے 118 کے 271 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتاج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار عمران خان 75075 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن)کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل 64569 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھیں، ٹی ایل پی کے پیر افضال حسین شاہ 20764 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ملتان کے حلقہ این اے 157 کے 197 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی کے علی موسیٰ گیلانی 79743 کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار مہربانو 59993 دوسرے نمبر پر رہیں۔ این اے 237 ملیر کے 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 20740 کے ساتھ پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے عمران خان 17740 کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے اور ٹی ایل پی کے سمیع اللہ خان 2096 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 239 کورنگی کے 106 پولنگ اسٹیشن غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 16039 ووٹ لے کر آگے، ایم کیو ایم کے سید نیئر رضا 2748 ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور ٹی ایل پی کے محمد یاسین 1904 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں