عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں، بلاول بھٹو
شیئر کریں
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچاکر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اگلے روز پیٹرول ،ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچاکر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی۔انہوں نے کہا کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کرکے حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پی پی پی دور میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا تو ہم نے اس کا بقدر بوجھ عوام پر نہیں ڈالا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اگلے روز پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان ایک عوام دشمن وزیراعظم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی ظالم حکومت سے نجات کے لئے عوام میرا ساتھ دیں۔