میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے ، گور نر اسٹیٹ بینک

آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے ، گور نر اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے ، شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ابھی مہنگائی میں اتنی کمی نہیں آئی کہ شرح سود میں کمی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچت کی شرح میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ بچت میں اضافے سے ہی آئی ایم ایف کے قرض سے بچا جا سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ فورسز کے مطابق کی گئی ، معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مزید ممالک سے بھی تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں