میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست خارج

وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست خارج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست خارج کر دی۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں رکن پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے کوئی بھی پیروی کیلئے پیش نہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔وزیراعلیٰ سندھ پر این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔حلیم عادل شیخ نے سعید غنی سمیت دیگر وزرا کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کر رکھی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں