میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہد، زیتون، مچھلی سمیت مختلف درآمدی اشیاء مہنگی

شہد، زیتون، مچھلی سمیت مختلف درآمدی اشیاء مہنگی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

مختلف درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 5 سے 45 فیصد تک اضافہ کردیاگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بعض اشیاء پر پہلی بار ڈیوٹی کا نفاذ کیاہے ٗ مختلف مصنوعات پر ڈیوٹی میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق شہد پر ڈیوٹی20 سے بڑھا کر 30 فیصد، پنیر پر 35 سے بڑھ کر 50 فیصد، مشروم، زیتون اور مختلف سبزیوں پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ مچھلی سمیت مختلف امپورٹڈ سمندری خوراک پر بھی 10 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ٗامپورٹڈ کاغذ پر 5 فیصد، اسپورٹس سامان اور جوتوں پر ڈیوٹی میں 5، الیکٹرک ساؤنڈ ایمپلی فائرز پر بھی 5 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں