میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ننھی زینب کوانصاف مل گیا،قاتل عمران علی کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ننھی زینب کوانصاف مل گیا،قاتل عمران علی کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

قصور میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے بعد قتل کی جانے والی زینب کے مقدمے کے مجرم عمران علی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دیدی گئی ،مجرم عمران علی کو بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا گیا ۔زینب کے قاتل کو کوٹ لکھپت جیل میں مجسٹریٹ عادل سرور اور زینب کے والد محمد امین کی موجودگی میں پھانسی دی گئی،مجرم عمران کو پھانسی دیئے جانے کے وقت جیل کے اطراف سیکورٹی ہائی الرٹ رہی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جیل کی طرف آنے کی اجازت نہیں تھی۔
عمران علی کی میت لینے کے لیے اس کا ایک بھائی اور دو دوست ایمبولینس لے کر کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے جہاں قانونی کارروائی کے بعد عمران کی میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔عمران علی پر زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی کا الزام تھا جس پر اسے مجموعی طور پر 21مرتبہ سزائے موت سنائی گئی تھی ۔زینب کے والد امین انصاری نے لاہور ہائیکورٹ سے مجرم کو سر عام پھانسی دینے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت عالیہ نے یہ استدعا مسترد کردی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والے امین انصاری نے کہا کہ میری بیٹی کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا ، عمران جیسے درندوں کو ایسی عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔مجرم کو سزائے موت سے انصاف کے تقاضے پورے ہوگئے اور میں سزا پر مطمئن ہوں۔زینب کے والد نے کہا کہ ہم نے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا اگر سرعام پھانسی نہیں دینی تو اس قانون کو ہی ہٹا دینا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں