میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زمین پرقبضہ ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا معاملہ اینٹی کرپشن پہنچ گیا

زمین پرقبضہ ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا معاملہ اینٹی کرپشن پہنچ گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے سرکاری زمین پر مبینہ قبضے کا معاملہ اینٹی کرپشن پہنچ گیا، سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کا محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع شرقی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی چودہ روز میں مشیر اینٹی کرپشن کو رپورٹ پیش کریگی، اس ضمن میں مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے معاملے کی انکوائری کمیٹی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے خواہ کتنے بھی بااثر ہوں انہیں قانون کی گرفت میں لائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں