میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا 20واں یوم شہاد ت منایا گیا

سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا 20واں یوم شہاد ت منایا گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ہمدرد فاؤنڈیشن کے سربراہ اور سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا 20واں یوم شہاد ت بدھ کو منایا گیا ۔اس موقع پر مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے برسی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی ۔انہوں نے حکمت میں اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے اہم خدمات انجام دیں، مذہب اورطب وحکمت پر200 سے زائد کتابیں لکھیں۔ ہمدرد پاکستان اور ہمدرد یونیورسٹی ان کے قائم کردہ اہم ادارے ہیں۔ حکیم محمد سعید 1993سے 1994تک گورنرسندھ کے عہدے پر فائز رہے ، اس کے علاوہ بھی انہیں مختلف اہم عہدوں پر فائز کیا جاتا رہا ہے، انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔اکتوبر 1998،17 میں انہیں کراچی کے علاقے صدر میں واقع ان کے ادارے ہمدرد دواخانہ کی سب سے قدیم شاخ کے سامنے گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں