میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑادیں

سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑادیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ ناموں کی دھجیاں اڑادیں۔ سبزیاں من مانے داموں فروخت کیے جانے پر شہریوں نے حکام سے ایکشن کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق جو آلو 59 روپے فی کلو درج ہیں انھیں مارکیٹ میں 120روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح فہرست کے مطابق 104 روپے فی کلو والا ٹماٹر مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو اور 115 روپے فی کلو والی پیاز 160 روپے میں فروخت ہو رہی ہے دکاندار ہمیشہ کی طرح اس منافع خوری کا ملبہ منڈی سے مال مہنگا دستیاب ہونے کو قرار دیتے ہیں۔ جو اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ وہ پرائس لسٹ پر عمل نہیں کرسکتے۔کراچی میں اس منافع خوری کو روکنے لیے سرکاری سطح پر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کا محکمہ اور کمشنر کی جانب سے اسسٹنت کمشنر کی ٹیمیں ہر ضلع میں موجود ہیں لیکن ان کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں