میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جشن عید میلاد النبیؐ آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

جشن عید میلاد النبیؐ آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺکا جشن ولادت آج (منگل)بمطابق 12ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں کراچی میں گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میںشہر بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی جبکہ سیرت النبیﷺ کانفرنسزاور ، سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں نبی کریم حضرت محمد ﷺکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوںکو موضوع بنایا جائے گا ۔جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12ربیع الاول کی مناسبت سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جماعت اہلسنت کراچی کا مرکزی جلوس آج3بجے سہ پہر علامہ سید شاہ عبدا لحق قادری ودیگر علما ومشائخ کی قیادت میں بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہو گا جوبراستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا اور جماعت اہلسنت کراچی کے زیراہتمام جلسہ عید میلاد النبی 5بجے شام نشتر پارک میں منعقد ہوگا۔جلسے سے جید علمائے کرام خطاب وقرار دادیں پیش کرینگے۔نما ز عصر اور مغرب نشتر پارک میں اداکی جائے گی۔میلا د النبی کے مرکزی جلوس اور جلسہ کے انتظامات کو جما عت اہلسنت کراچی کے ایک ہزاررضا کا ر اور اسکاؤٹس انجام دینگے، علامہ شاہ عبدالحق نے اپیل کی ہے کہ عید میلادالنبیا کے مرکزی جلو س کے تمام شرکا انتظامیہ اور رضاکاروں سے مکمل تعاون کریں۔جماعت اہلسنت کر اچی نے منتظمین جلو س ہدایت جاری کی ہے کہ جلوس آرگنا ئز ر ایک دوسر ے کے جلو س کا احترام کر ینگے، ہر تنظیم پابندی وقت کے ساتھ جلو س نکا لے،کسی بھی تنظیم کے جلوس کو روک کر داخل ہونے یا آگے نکلنے کی کو شش ہر گز نہ کی جائے۔ایم اے جنا ح رو ڈ میں جلو س کے داخلے کے پو ائنٹ کو استعمال کیا جائے جبکہ جلو س کی گا ڑیو ں کو مزار قائد کے سامنے پارک میں کھڑا کیا جائے۔منفی نعر وں پر مبنی وال چا کنگ نہ کی جائے۔ حفا ظت پر ما مو ر پو لیس،رینجرزکے کام میں مداخلت ہر گز نہ کی جائے، مشکو ک اشیا ،شخص کی نشا ند ہی پو لیس انتظا میہ کو دی جا ئے۔جما عت اہلسنت اور دیگرسنی تنظیمات ومیلاد انجمنو ں کی جانب سے ایم اے جناح روڈ اور شہرکے مرکزی مقامات پربھی کیمپ قائم کئے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں