آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ( ن )کی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی،امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب میں ن لیگ کی چیف ا?رگنائزر نے کہا کہ نوازشریف کو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا ہے، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے، اللہ تعالی نے ہر بار نوازشریف کو ’پلس ‘ کیا، انہیں مائنس کرنے کی ہر کوشش مائنس ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی،امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ امید ہے کہ نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو’’ پراجیکٹ‘‘ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف دشمنی کی سوچ دراصل پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے، پاکستان کو اب ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکرا? اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی۔