سربراہ این آئی سی ایچ کی اہلیہ 8سال سے نوکری سے غیرحاضر
شیئر کریں
کراچی (رپورٹ: مسرور کھوڑو) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کراچی کے سربراہ ناصر سلیم سڈل کی اہلیہ ڈاکٹر 8برس سے نوکری سے غیرحاضر، گریڈ 17کی ڈاکٹر عمرانہ پل گھر بیٹھے سرکاری خزانے سے تقریباً 2لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لے رہی ہے،محکمہ صحت سندھ این آئی سی ایچ میں خاتون ڈاکٹر کی بڑے عرصے سے غیرحاضری سے لاعلم ہے۔رپورٹ کے مطابق نینشل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کراچی میں گریڈ17کی خاتون ڈاکٹر عمرانہ پل گذشتہ 8برس سے نوکری سے غیر حاضر ہے، لیکن اس کے باوجود تقریبن 2لاکھ روپے تنخواہ کے ساتھ دیگر سہولیات بھی لے رہی ہے، غیرحاضر خاتون ڈاکٹر عمرانہ پل ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر ناصر سلیم سڈل کی اہلیہ ہے، جس کی وجہ سے اسی کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی ہے، نگران وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز، سیکریٹری صحت اور دیگر متعلقہ افسران کو 14-09-2023تاریخ پرایک شکایتی درخواست موصول ہوئی ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ این آئی سی ایچ میں تعینات گریڈ 17کی ڈاکٹر عمرانہ پل بڑے عرصے سے نوکری سے غیرحاضر ہے، جس کے متعلق انتظامیہ کو کئی مرتبہ شکایتیں اور درخواست کر چکے ہیں کہ غیرحاضر ملازمین کے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، لیکن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کو ئی کارروائی نہ ہو سکی ہے، درخواستگذار نے مطالبہ کیا ہے کہ غیرحاضر ملازمین کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر سختی سے کارروائی کی جائے۔اسی حوالے سے رابطہ کرنے پر این آئی سی ایچ سربراہ ناصر سلیم سڈل نے میٹنگ میں ہونے کا بتا کر فون بند کردیا۔