میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی جی سندھ کازخمی کواسپتال پہنچانے پرانعام ،کیس میں گواہ نہ بنانے کااعلان

آئی جی سندھ کازخمی کواسپتال پہنچانے پرانعام ،کیس میں گواہ نہ بنانے کااعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جرات مندانہ اقدام پر شہریوں کو سراہا جائیگا، نقد انعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی،نظریہ کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ وقت کی ضرورت ہے
عوام جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کے لیے پولیس سے بلا کسی خوف یا جھجک ہر ممکن تعاون کو ناصرف یقینی بنائیں، بلکہ اپناکرداربھی اداکریں،غلام نبی میمن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاہے کہ نظریہ کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ ناصرف وقت کا تقاضہ ہے بلکہ اس سے ڈسٹرکٹس،زونل/پولیس رینج کی سطح پر ریسپانسیو گورنس کو بھی مذید مربوط اور موثر بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمیونٹی پولیسنگ کو ایک موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جس کے تحت شہریوں کے جرائم کے خلاف جرات مندانہ اقدامات اور ان کے حوصلوں کو تقویت دینا فی زمانہ ایک ضرورت بن چکا ہے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ پہلے فیز میں شہر میں نصب تمام نجی سی سی ٹی وی کیمروں کو باقاعدہ مددگار 15 سسٹم سے منسلک کرنا زیر غور ہے اور جلد ہی اس اقدام پر عمل درآمد کردیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ جیسے اقدامات کو ہر سطح پر قابل عمل بناتے ہوئے ڈکیتی،رہزنی،چھینا جھپٹی وغیرہ کے خلاف بروقت اور موثر پولیس ایکشن سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے جرائم کے حوالے سے انسدادی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو بھی کامیاب اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ جرائم کے خلاف حقیقی معنوں میں کامیابی کا انحصار مربوط اور ٹھوس پولیس ایکشن علاوہ اس پہلی اطلاع پر بھی ہوتا ہے جو جرائم کے خلاف شہری انفرادی یا اجتماعی حیثیت میں متعلقہ پولیس کو دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف جرات مندانہ اقدامات اور جرائم سے متعلق تفصیلات پولیس سے شیئر کرنے پرشہریوں کو ناصرف سراہا جائے گا بلکہ انھیں نقد انعامات کے ساتھ ساتھ تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔آئی جی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ مختلف واقعات میں زخمی ہونیوالے شہریوں کو بروقت طبی امداد کے لیئے قریبی اسپتالوں کو منتقل کریں مزید برآں انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کے لیئے پولیس سے بلا کسی خوف یا جھجک ہر ممکن تعاون کو ناصرف یقینی بنائیں بلکہ اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کی بدولت ایک پرامن اور مثالی معاشرے کے قیام کے لیئے تمام تر کاوشیں بھی کریں۔غلام نبی میمن نے کہاکہ جرائم کے خلاف پولیس/متعلقہ تھانوں سے رجوع کرنیوالے شہریوں سے ہر ممکن تعاون کریگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں