کراچی میں پانی کابحران بدترین شکل اختیارکرگیا لائنوں کا پانی چوری کرکے ٹینکر مافیا کو فروخت کیاجانے لگا
شیئر کریں
صدر، گلشن اقبال ، گلستان جو ہر، ڈیفنس ، کلفٹن ، نارتھ کراچی ، نیو کر اچی ، کورنگی ، ملیر، سمیت دیگر علاقوںکے عوام بوندبوندپانی کوترس گئے
کچی آبادی میں مبینہ طور پر واٹر بورڈ کے عملے کے ساتھ مل کر 24گھنٹے پانی فراہم کیاجا رہا ہے، بلوں کی ادائیگی کر نے والے صارفین محروم ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں پا نی کا بحران بدستور جاری ہے، کئی دنوں سے پا نی کی فراہمی شدید متاثر ہے جبکہ مر کزی لائنوں سے پانی چوری کر کے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے لیکن واٹر بورڈ حکام کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔کر اچی میں پا نی کا بحران بدترین شکل اختیار کرگیا ہے۔ مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہے صدر، گلشن اقبال ، گلستان جو ہر، ڈیفنس ، کلفٹن ، نارتھ کراچی ، نیو کر اچی ، کورنگی ، ملیر، سمیت دیگر علاقوں میں پا نی کی فر اہمی متاثر ہے ۔شہر میں مر کزی لا ئنوں کے ذریعے پانی چوری کر نے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔ گلشن اقبال بلاک 13ڈی ون، 13ڈی 2 میں ایک ماہ سے پانی کی فر اہمی شدید متاثر ہے جبکہ اسی علاقے میں ایک غیرقانونی ہا ئیڈرنٹ چلا یا جا رہا ہے ۔کچی آبادی میں مبینہ طور پر واٹر بورڈ کے عملے کے ساتھ مل کر 24گھنٹے پانی فراہم کیاجا رہا ہے جبکہ واٹر بورڈ کے بلوں کی ادائیگی کر نے والے صارفین محروم ہیں۔اسی طرح کورنگی چکرا گوٹھ میں انتہا ئی بااثر ما فیا نے مر کزی لا ئن سے پا نی چوری کر کے ایک ہائیڈرنٹ بنا لیا جو دھڑلے سے کھلے عام غیرقانونی طو رپر پانی فروخت کررہا ہے ۔ذرا ئع نے بتایاکہ زمان ٹائون تھا نے کی حدود میں چکرا گوٹھ میں ڈیفنس اور کلفٹن کے لئے جا نے والی 48انچ قطر کی پانی کی لائن میں غیرقانونی کنکشن لگائے گئے ہیں ۔ ایک سیا سی جماعت کے علاقائی رہنما کے پلاٹ پر غیرقانونی ہائیڈرنٹ بنایا گیا ہے ۔ مر کزی لائن سے 6انچ کے 2کنکشن مارے گئے ۔اس غیرقانونی ہائیڈرنٹ سے یومیہ 500سے زائدپانی کے ٹینکرز فروخت کئیجا رہے ہیں ۔ یومیہ ہزاروں گیلن پانی چوری کیاجا رہا ہے جبکہ ڈیفنس کلفٹن اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہو گئی ۔شہر میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف نمائشی کا روائیاں ضرور ہورہی ہیں لیکن دوسری جانب پانی چوری میں اضافہ ہو رہا ہے اور جس کاخمیازہ کراچی کے شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔چکرا گوٹھ ہائیڈرنٹ کے حوالے سے واٹر بورڈ حکام نے موقف دینے سے اجتناب برتا ۔ ذرا ئع نے کہا کہ واٹر بورڈ کے اعلی حکام اس پانی چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملو ث بتا ئے جا تے ہیں۔کراچی میں پا نی کا بحران دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن واٹر بورڈ کی جانب سے کو ئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جا رہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس ر ہے ہیں یا پھر مہنگے داموں ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہیں۔