میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تنخواہ دارطبقے کی مشکلات اپنی جگہ،75فیصدآبادی کی آمدنی بڑھی ہے ،فوادچودھری

تنخواہ دارطبقے کی مشکلات اپنی جگہ،75فیصدآبادی کی آمدنی بڑھی ہے ،فوادچودھری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ یا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی،یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اصل کامیابی یہ ہیکہ75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے۔انہوںنے کہاکہ جن کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں