میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ظالم حکمران عوام کو بغاوت پرمجبور کر رہے ہیں،شہباز شریف

ظالم حکمران عوام کو بغاوت پرمجبور کر رہے ہیں،شہباز شریف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ بے حس اور ظالم حکمران عوام کو بغاوت پرمجبور کر رہے ہیں۔ بدترین حالات حکمرانوں کی ناکامی کی چیخ چیخ کر دہائی دے رہے ہیں جو اپنی ناکامیوں پر استعفیٰ دینے کے بجائے ملک اور قوم کواندھے کنوئیں میں لے جارہے ہیں۔ اس ظلم کے خلاف احتجاج کریں گے۔ اس طرح ملک چل سکتا ہے اور نہ ہی غریب کا گھر۔ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخی مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 5 روپے اور اس سے زائد فی لیٹر مزید اضافہ کرکے ظالم پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کا نیا بم چلایا ہے۔حکومت کی معاشی دہشت گردی اور ملک کی معاشی تباہی پاکستانی عوام کے لیے قیامت صغری سے کم نہیں ۔جبکہ شہباز شریف نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ آسمان منزہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سات فوجی جوانوں کی شہادت ہماری مسلح افواج کی دہشت گردی کے خاتمے کی جدوجہد میں ایک اور عظیم قربانی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لئے جانی ومالی قربانیوں کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے۔دنیا کے کسی اور ملک نے اتنی عظیم قربانیاں نہیں دیں۔ ارض پاک کے لئے جانیں قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم کا عقیدت بھرا سلام ہے۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی شہداکے درجات بلند سے بلند فرمائے۔ آمین۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں