نوازشریف اورشہبازشریف ایک ہیں اوررہیں گے ، مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) بہاولپور ڈویژن کا تنظیمی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہواجس میں پارٹی کے تنظیمی امور اوراور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں پارٹی کے قائد محمد نواز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ اجلاس میں احسن اقبال ،مریم نواز ،رانا ثنااللہ خان ،اویس لغاری،سعود مجید ،بلیغ الرحمن ،خرم دستگیر ،پرویز رشید،ریاض پیرزادہ،چوہدری نور الحسن تنویر،عظمی زاہد بخاری،نزہت صادق سمیت تنظیمی عہدیداروں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی اجلاس میں بہاولپور سٹی کے سیکرٹری اطلاعات امجد شاہین کے انتقال پر دعائے مغفرت کرائی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماء مریم نواز نے کہا ظلم و زیادتی کے باوجود نوازشریف کے ولولے میں کمی نہیں آئی۔جیلیں برداشت کی پیشیاں برادشت کی۔میں نوازشریف پر اس لیے نہیں کہ وہ وہ میرے والدہیں میں ان کے بیانیے پر ایمان لائی ہوں۔چالیس سال سے نوازشریف کے علاوہ پاکستان میں کوئی لیڈر نہیں ہے۔نوازشریف چار نسلوں کے لیڈر ہیں۔نوازشریف حق اور سچ کے ساتھ ہیں۔مشرف دور میں بھی نوازشریف جیل میں رہے۔الحمد اللہ نوازشریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ۔ظلم کو سہنا بھی ظلم ہے۔کسی کو اقتدار بھی بطور سزا ملتا ہے جس طرح آج عمران خان کو بطو رسزاملا ہے۔آج کوئی بھی عمران خان نہیں بننا چاہتا۔صحافیوں کی زبانیں بند کی جارہی ہیں۔الیکٹرانک مشینیں اپنی شکست کی خوف سے لانے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔کیونکہ دشمن آپ کی طاقت کو پہچانتا ہے لیکن آپ اپنی طاقت کو نہیں پہچانتے۔اس حکومت کے دور میں مہنگائی،بیروزگاری،لاقانونیت اور انتقامی احتساب کے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔