میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل پارلیمنٹ سے منظور

اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل پارلیمنٹ سے منظور

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل2020، انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل 2020، اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2019 اور اسلام آباد وقف املاک بل 2020، سرویئنگ اینڈمیپنگ ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھی ایوان میں موجود تھے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سب سے پہلے ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے اسلام آباد وقف املاک بل 2020کی تحریک پیش کی گئی۔ تحریک کی حمایت میں 200 جبکہ مخالفت میں 190 ارکان نے ووٹ دیا۔اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے پوائنٹ آف آرڈر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپیشل اسٹنٹ اور ایڈوائزر کے حوالے سے فیصلہ واضح ہے، ڈاکٹر بابر اعوان ایڈوائزر ہیں وزیر نہیں، انہوں نے بل کیسے پیش کیا؟اس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ مشیروں پر صرف ووٹ دینے کی قدغن ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا جو حوالہ دیا گیا، اس میں ایسی بات کہیں نہیں لکھی۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ میاں رضا ربانی نے جس فیصلے کا حوالہ دیا، لکھا ہوا بتا دیں۔ بابر اعوان ایڈوائزر ہیں، وہ بل پیش کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد وقف املاک بل 2020کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اپوزیشن کی تمام ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے اس بل کو کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ اسلام آباد دارالحکومت علاقہ جات وقف املاک بل ایوان بالا سے مسترد ہونے کی وجہ سے مشترکہ اجلاس میں لایا گیا تھا۔اپوزیشن اراکین نے بڑی تعداد میں سپیکر ڈائس کے قریب پہنچ گئے اور شدید نعرہ بازی شروع کردی۔ اپوزیشن کے ایک درجن کے قریب ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے بل کی کاپی پھاڑ کر سپیکر کی طرف پھینک دی۔اپوزیشن کے شدید احتجاج اور مطالبے پر سپیکر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فلور دیدیا جس پر شاہ محمود قریشی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جس کی ترمیم ہے، اسے ہی بات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اگر بلاول بھٹو کی کوئی ترمیم ہے تو ضرور بات کریں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ رولز پڑھ لیں، اسی کے مطابق بولنے کا موقع دے رہا ہوں۔ بلاول بھٹو کو موقع فراہم نہ کرنے پر اپوزیشن ارکان نے دوبارہ شدید احتجاج شروع کر دیا۔اپوزیشن لیڈر کو فلور دینے پر حکومتی ارکان نے اعتراض کیا۔ بابر اعوان نے قومی اسمبلی کا رولز 131 پڑھ کر سنایا اور کہا کہ کسی بھی بل کی منظوری میں ترمیم جمع کرانے والے ممبر کے علاوہ کوئی اور ممبر بات نہیں کر سکتا۔اس کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے اس کیخلاف ترمیم پیش کی اور کہا جس طرح اجلاس چلایا جا رہا ہے، اس سے ہاؤس کی عزت نہیں ہو رہی۔ ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ بل سے متعلق ہماری 10 سے 12 ترامیم ہیں۔ اپوزیشن خصوصاً چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بات کرنے کا موقع نہ دینے کیخلاف حزب اختلاف کے ممبرز نے ایوان سے واک آؤٹ کر لیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کل آٹھ بل منظور ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں