ہیرو گروپ کا ڈائریکٹر محمد عمران گرفتار، اونر شائستہ اسد سمیت 4 افراد پولیس کی گرفت سے باہر
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا فراڈ، حیدرآباد پولیس نے ہیرو گروپ کے ڈائریکٹر محمد عمران کو گرفتار کرلیا، جی آر تھانے کے پولیس نے محمد عمران کو عزیز آباد تھانے کی پولیس کی حوالے کردیا، ہیرو ٹاور شاپنگ مال کی اونر شائستہ اسد سمیت چار افراد پولیس کی گرفت سے باہر، مختلف تھانوں میں بوگس چیک دینے کی 10 ایف آئی آرز داخل، تفصیلات کے مطابق پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام 10 ایف آئی آرز میں نامزد ہیرو بلڈرز اینڈ ڈوولپرز گروپ کے ڈائریکٹر محمد عمران کو گرفتار کرلیا لیا ہے، پولیس کی ٹیم نے حیدرآباد کے علاقے کوہسار میں کارروائی کرکے محمد عمران کو گھر سے نکلتے ہوئے گرفتار کرلیا جسے تھانہ جی آر لایا گیا، ملزم محمد عمران حیدرآباد کے تھانہ قاسم آباد، دادو کے اے سیکشن اور بلدیہ تھانے میں داخل ایف آئی آرز میں ضمانت حاصل کرچکا ہے، جبکہ پولیس نے محمد عمران کو داخل 7 کیسز میں گرفتار کیا ہے، کراچی کے عزیز آباد تھانے کی پولیس نے حیدرآباد جی آر تھانے پہنچ کر ملزم محمد عمران کو تحویل میں لیکر کراچی روانہ ہوگئی، محمد عمران عزیز آباد تھانے میں بوگس چیک دینے کی کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔دوسری جانب ہیرو شاپنگ ٹاورز شاپنگ مال کی اونر شائستہ اسد سمیت 4 افراد ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔