پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی محکمے کے گندے انڈوں کو نکال باہر کرے، چیف جسٹس
شیئر کریں
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی ہے۔پولیس اپنے افسروں کو معاف کرنے کی روش ترک کر دے وگرنہ معاشرے میں انتشار پیداہوتا رہے گا۔ پولیس اپنے محکمے کے گندے انڈوں کو نکال باہر کرے۔ پولیس کی قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی وجہ سے ملک میں سانحہ موٹروے جیسے واقعات مزید ہوتے رہیں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائی جسٹس محمد قاسم خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر قبضہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔درخوست میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ متروکہ وقت املاک کی 72کینال چھ مرلہ زمین پر ایلیٹ ٹریننگ سینٹر بنایا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس نے متروکہ وقت املاک کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے ، آئندہ سماعت پر وہ رولنگ جاری کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور اس کا جواب دیں۔جبکہ عدالت نے ڈی آئی جی ایلیٹ فورس کو اراضی پر قبضہ سے روک دیا ہے۔