میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صحرائے تھرپھر قحط سالی کا شکار،عوام نے نقل مکانی شروع کردی

صحرائے تھرپھر قحط سالی کا شکار،عوام نے نقل مکانی شروع کردی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

تھر میں شدید قحط سالی کے باعث ہزاروں افراد پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، عمر کوٹ میں بھی بارشیں کم ہونے متاثرین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر ایک بار پھر قحط سالی کی لپیٹ میں آگیاہے، عمر کوٹ میں بھی بارشیں کم ہونے کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔تھر پارکر سے لے کر عمر کوٹ کے صحرائی علاقے بوندبوند پانی کو ترس گئے ہیں، رواں سال شدید قحط سالی سے ان کے مویشی بھی مرنے لگے، ہزاروں مویشیوں کی جانوں کو اب بھی خطرہ لاحق ہے، انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ نایاب نسل کے مور اور پرندے بھی مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں۔حکومت سندھ نے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے، مویشی مالکان کے مطابق علاقے میں جانوروں کو کھلانے کیلیے چارہ نہیں ہے اب وہ بارانی علاقوں کی طرف جائیں گے۔صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیاد پر تھر میں امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کیں تو آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں