میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قطری رہنما سعودی اتحاد سے براہ راست مذاکرات پر تیار

قطری رہنما سعودی اتحاد سے براہ راست مذاکرات پر تیار

منتظم
اتوار, ۱۷ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اس تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،امیرقطر‘جرمن چانسلر
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)خلیجی بحران کے خاتمے اور اپنی پوزیشن کو عالمی سطح پر واضح کرنے کی خاطر قطر کی سفارتی کوششیں ابھی تک جاری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسی تناظر میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے اپنے دورے کے دوران برلن میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے بات چیت کی۔بات چیت میں سب سے اہم موضوع تو موجودہ خلیجی بحران ہی رہا۔ دونوں رہنماں نے اپنی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں زور دیا کہ اس تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔جرمن چانسلر میرکل نے واضح طور پر کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ابھی تک اس بحران کا کوئی حل نظر نہیں آ رہا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ برلن حکومت اس حوالے سے امریکا اور کویت کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔جرمن حکومت زور دیتی ہے کہ تمام تر تنازعات کو پرامن طریقے سے مذاکرات اور سفارتی ذارئع سے حل کیا جائے اور قطر کے اس بحران پر بھی برلن کا یہی موقف ہے۔ اسی لیے قطری امیر نے برلن جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اس تنازعے کے حل کی خاطر سعودی اتحاد کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر بھی تیار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں