ادارہ ترقیات ،غیرقانونی رہائشی منصوبے سیل کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
کروڑوں روپے کے واجبات، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے ڈنڈہ اٹھا لیا، پچاس سے زائد نوٹیس جاری، غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے مالکان میں کھلبلی مچ گئی، ادارہ ترقیات کے واجبات ہر صورت میں وصول کئے جائیں گے، ڈائریکٹر ماجد کھوکھر، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کے کروڑوں روپے کی واجبات کی وصولی کیلئے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے ڈنڈہ اٹھا لیا ہے، ڈائریکٹر کے احکامات پر ای ڈی سی کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے والے پچاس سے زائد رہائشی منصوبوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست مرتب کرکے ان کے خلاف کارروائی کی تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سی ماجد کھوکھر کے مطابق کروڑوں روپے کی واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ادارہ معاشی بحران کا شکار ہے ادارے کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے واجبات وصولی کیلئے تمام تر قانونی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، واجبات ہر صورت میں وصول کئے جائیں گے جبکہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو سیل کیا جائے گا۔