میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس رائڈر فہدکے سفاک قاتلوں کو ڈھونڈنے میں ناکام

پولیس رائڈر فہدکے سفاک قاتلوں کو ڈھونڈنے میں ناکام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلوچ کالونی پر ڈکیتوں کے ہاتھوں مارا جانے والا فہد گھر کا واحد کفیل تھا، مقتول رات میں رائڈر کی نوکری کرتا تھا ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گولی مارکر قتل کردیا، مقتول کی ماں رات بھر بیٹے کی واپسی کا انتظار کرتی رہی پولیس قاتلوں ڈھونڈنے میں ناکام ہوگئی، 15 اگست کی رات کو بلوچ کالونی پل پر ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فیڈرل بی ایریا کے نوجوان فہد کو سینے میں گولی مارکر قتل کردیا فیڈرل بی ایریا کا نوجوان فہد اپنے گھر کا واحد کفیل تھا وہ علاقے میں ڈاکٹر سعود کے کلینک پر کمپائونڈری کرتا تھا اور رات کورائڈر کا کام کرتا تھا مقتول وقوعہ کے روز بھی ڈیلوری دینے کیلئے گیا تھا کہ ملزمان کے ہتھے چڑھ گیا جرأت کو مقتول کے دوستوں نے بتایا کہ مقتول وقوعہ کے روز اپنی کمپائونڈری کی نوکری سے فارغ ہوکر گھر گیا اور اپنی والدہ سے مل کر رائیڈری کرنے کیلئے چلا گیا اور والدہ کو وہ جلدی گھر واپس آنے کا بول کرگیا فہد کی والدہ رات بھر اس کی واپسی کی راہ تکتی رہی اور جب انہیں بیٹے کی ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہونے کی خبر ملی تو فہد کی ماں پر غشی طاری ہوگئی فہد کو قتل کرنے والے ڈکیتوں کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں