نواز شریف کی واپسی سے قبل عدالت سے ضمانت لینے پر غور
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے پارٹی سربراہ نواز شریف کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے امکان پر گزشتہ روز تبادلہ خیال کیا، ضمانت ملنے کی صورت میں ان کی لندن سے واپسی کی راہ ہموار ہوگی جہاں وہ تقریبا 4 برس سے مقیم ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سینیئر رہنما اور قانونی ماہرین گزشتہ چند روز سے نواز شریف کی واپسی کے لیے صحیح وقت اور ان مقدمات پر غور کررہے ہیں جن کا انہیں پاکستان میں سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کچھ معاملات طے پا جائیں تو صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سے ملنے لندن روانہ ہوں گے۔