میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 90 روز میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے جبکہ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ عام انتخابات اور نئی مردم شماری کے بعد کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابی حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر کام آج سے ہی شروع ہوجائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے شیڈول کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نئی حلقہ بندیوں کیلئے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرلی جبکہ متعلقہ حکام کو نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقہ بندیاں 14 دسمبر کو مکمل ہونگیں جبکہ پرانی حلقہ بندیوں کو منجمند کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 21 اگست کو چاروں صوبوں اور اسلام اباد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، یکم سے 4 ستمبر تک حلقہ بندیوں کمیٹیوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں