میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگران وفاقی کابینہ  نے حلف اُٹھا لیا

نگران وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر مملکت عارف علوی نے نگران وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ  حلف برداری تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے نگران کابینہ کے 13 اراکین سے حلف لیا، 18 رکنی نگران کابینہ میں 7 معاونین خصوصی شامل ہیں۔ حلف لینے والوں میں جلیل عباس جیلانی، ڈاکٹر عمر سیف، گوہر اعجاز، سرفراز بگٹی، مرتضی سولنگی، شمشاد اختر، جمال شاہ، ڈاکٹر ندیم جان، محمد سمیع، احمد عرفان اسلم، شاہد اشرف تارڑ، انیق احمد، انور علی حیدر بھی  شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ، ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ، سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ، مرتضی سولنگی کو وزارت اطلاعات، ڈاکٹر عمر سیف کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، لیفیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزارت دفاع، انیق احمد کو وزارت مذہبی امور، احمد عرفان اسلم کو وزارت قانون، تابش گوہر وزارت توانائی، اعجاز گوہر کو وزارت تجارت اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم کے قلمدان دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ندیم جان کو وزارت صحت، جمال شاہ کو وزارت ثقافت، شاہد اشرف تارڑ کو پوسٹل سروسز، مشعال ملک کو وزیر انسانی حقوق، احمد تارڑ وزارت کو مواصلات کے قلمدان سونپے گئے ہیں. خیال رہے کہ 14 اگست کو انوارالحق کاکڑ نے ملک کے آٹھویں نگران وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا تھا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی تھی۔ ان کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، صوبوں کے گورنرز اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی تھی۔ تقریب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن، خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی، پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کرسمس سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ انوارالحق کاکڑ نے حلف اٹھانے کے بعد ملسح افواج کے عہدیداروں سے ملے اور ان سے مصافحہ کیا اور اس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں