گیس کمپنی کی نااہلی ، کراچی کے شہری دہرے عذاب میں مبتلا
شیئر کریں
شہر قائد کے اکثرعلاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ سے لائنوں میں پانی بھرنے لگا ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پرانی لائن ہونے کی وجہ سے سیوریج کاپانی گیس لائن میں شامل ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی کے باعث کراچی کے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہے، کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ سے لائنوں میں پانی بھرنے لگا۔پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو،لیاقت آباد ،اورنگی،بلدیہ قائم خانی کالونی ،اتحاڈ ٹان ،نیو کراچی ،جمشید روڈ ،جمشید کواٹرز،مارٹن کواٹرز کے علاقوں میں گیس نہ ہونے کے سبب پائپ لائنوں میں پانی بھر گیا۔پانی آنے کی وجہ سے مکین اپنی مدد آپ کے تحت گیس میٹروں سے پانی نکالنے لگے، گیس کی عدم فراہمی سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ گیس کی لائن پرانی ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی گیس لائن میں شامل ہورہا ہے، سوئی سدرن گیس کی لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں تو گیس لائن میں پانی بھر جاتا ہے، شکایتیں کرکے تھک گئے مگر کوئی سننے والا نہیں۔