میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی،اربوں کی کرپشن میں ملوث ندیم قمر تمغہ امتیاز کے لئے نامزد

این آئی سی وی ڈی،اربوں کی کرپشن میں ملوث ندیم قمر تمغہ امتیاز کے لئے نامزد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) این آئی سی وی ڈی میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث نیب زدہ ندیم قمر کو تمغہ امتیاز کے لئے نامزدکردیاگیا ہے، خطیر رقم کی کرپشن، بے ضابطگیوں اور غیرقانونی تقرریوں کے الزام میں آئے شخص کو سول ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے پر حکومت و اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ندیم قمر نے ایوارڈ ملنے سے پہلے ہی نمائشی تصویر بنوا کر جاری کردی۔روزنامہ جرأت کی رپورٹ کے مطابق قومی ادارا برائے امراض قلب میں 20 ارب کرپشن کیسز میں ملوث نیب زدہ ندیم قمر کو تمغہ امتیاز کے لئے نامزد کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ندیم قمر کو 23 مارچ 2024 پر سول ایوارڈ دیا جائے گا، 20ارب روپے سے زائد کی کرپشن، بے ضابطگیوں، غیرقانونی تقرریوں کے الزامات اور 5 برس کے اندر 38کروڑ روپے سے زائد تنخواہ و الاؤنس کی مد میں رقم وصول کرنے والے ندیم قمر کو تمغہ امتیاز کے لئے نامزد کرنے پر حکومت پاکستان و اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، جس شخص نے حکومتی خزانے اور عوامی خدمت کے لئے بنائے گئے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا ہے اس کو سول ایوارڈ کے لئے کیسے نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ندیم قمر کے بھائی سابق وفاقی وزیر اور سابق رکن قومی اسیمبلی نوید قمر نے سیاسی اثر و رسوخ سے اپنے بھائی کا نام تمغہ امتیاز کے لئے بھجوایا تھا، جس کے بعد سول ایوراڈ کے لئے نامزد کئے گئے ناموں میں ندیم قمر کا نام بھی شامل کیا گیا ہے، اس حوالے سے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ندیم قمر سے موقف لینے کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں