میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کوسانپ سونگھ گیا،دلی میں مکمل سناٹاہے ، معیدیوسف

بھارت کوسانپ سونگھ گیا،دلی میں مکمل سناٹاہے ، معیدیوسف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف کسی ملک کا بیان نہ دینا ہماری کامیابی ہے،افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت کو سانپ سونگھ گیا ہے، دلی میں مکمل سناٹا ہے۔اپنے بیان میں معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کسی ملک نے کوئی بیان نہیں دیا، جو ہماری کامیابی ہے۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی افغانستان میں اتنی تیز رفتاری سے پیش رفت کی توقع نہیں تھی، پاکستان افغانستان سے نکلنے والوں کو مکمل سہولت فراہم کرے گا۔ایک بیان میں معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والی تیز رفتار پیس رفت کی کسی کو توقع نہیں تھی، پاکستان اس صورحال میں افغانستان سے نکلنے والوں کو مکمل سہولت فراہم کرے گا،افغانستان سے انخلا کرنے والوں کی دو اقسام ہیں،پاکستان میں عارضی طور پر آنے والے چند دنوں میں واپس چلے جائیں گی جبکہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک جیسے اداروں کا عملہ ہوسکتا ہے کچھ دن قیام کرے۔معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی میڈیا کوریج اور پالیسی بیانات کو کا گہری نظر سے جائزہ لے رہے ہیں ، بحث افغانستان کی داخلی ناکامی اور انخلا کی ٹائمنگ پر ہے نا کہ پاکستان کے خلاف۔ معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر وزارت داخلہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم ہے، پاکستان کابل سے لوگوں کو نکالنے کیلئے کام کر رہا ہے۔مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان میں ابھی صورتحال بہتر ہے، مہاجرین کا بحران نہیں آیا، روس، چین کے سفارتخانے کابل میں کام کر رہے ہیں، پاکستان قوانین کے نفاذ، انسانی حقوق پر عملدرآمد چاہتا ہے، بھارت بھی خاموش ہے اور پاکستان پر کسی نے بات نہیں کی، ابھی قربانی کا بکرا ڈھونڈنے اور بنانے کا کام جاری ہے، پاکستان کسی کی جیت اور شکست پر بات نہیں کرتا، نہ ہی کرنی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں