میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ سکھرنوید عاصم پر نوازشات

حیدرآبادریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ سکھرنوید عاصم پر نوازشات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی ) کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے نوید عاصم پر نوازشات، ریجنل ڈائریکٹر سکھر کے ساتھ حیدرآباد کاچارج بھی دے دیاگیا، بطور ڈپٹی ڈائریکٹر غیرقانونی رہائشی اسکیموں و بلند عمارتوں کی منظوری کا بھی الزام، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام معاملات ڈپلوما ہولڈر ڈپٹی ڈائریکٹرز کے حوالے، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والے ریجنل ڈائریکٹر سکھر کو حیدرآباد کاچارج بھی دے دیاہے، ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر نوید عاصم پر مزید نوازش کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد کا چارج بھی دے دیا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق دو عہدوں پر براجمان نوید عاصم کرپشن کیسز میں نامزد ہیں جبکہ بطور ڈپٹی ڈائریکٹر غیرقانونی رہائشی اسکیموں و بلند عمارتوں کی غیر قانونی منظوری والے نیب ریفرنس میں بھی انہیں نامزد کیا گیا تھا، نوید عاصم اس سے قبل بھی ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد رہ چکے ہیں، دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام معاملات ڈپلوما ہولڈرز ڈپٹی ڈائریکٹر کے
حوالے ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بااثر ڈپلوما ہولڈرز ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہٹایا نہیںجا سکا ہے، 9 جولائی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کے لیگل سیکشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد جمال الدین خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی کے ساتھ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس بی اے کو خط لکھ کر واضح کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل سے غیر رجسٹرڈ نان ٹیکنیکل افسران گریڈ 18،19 اور 20 کے کسی بھی ٹیکنیکل عہدے پر مقرر نہیں ہوسکتے، لیگل سیکشن کے خط اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈپلوما ہولڈرز افسران کو ہٹانے کے بجائے مزید عہدوںکی نوازشیں کردی گئی ہیں، روزنامہ جرأت کو ملنے والے خط کے مطابق فوکل پرسن لیگل اینڈ پراسیکیوشن اشرف خان کو ڈیمولیشن سیل، وارڈ اے، بی، سی، ڈی اینڈ ایف تعلقہ سٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران حسن خان کو ڈسٹرکٹ مٹیاری، ڈینجرنس بلڈنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقصود علی کو پریزو ہیرٹیج بلڈنگ، تعلقہ لطیف آباد کے یونٹ نمبر 1 سے 6 کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فوکل پرسن اینٹی کرپشن محمد یونس خان کو ڈسٹرکٹ بدین اینڈ ٹنڈو محمد خان کے عہدے دیے گئے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر وارڈ جی اور نیب فوکل پرسن مقبول احمد کو ڈسٹرکٹ جامشورو، ٹھٹھہ اور سجاول، وارڈ اے سٹی تعلقہ،لطیف آباد یونٹ نمبر7 سے 12 اور کوہسار زون وارڈ ایچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضال احمد کو ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار، تعلقہ قاسم آباد اور رورل کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کو ڈسٹرکٹ دادو کے عہدے بھی دے دیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں