نوشہرہ میں 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل
ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر نجم الحسنین کے مطابق نوشہرہ کے علاقے حمزہ رشکہ کی رہائشی 5 سالہ بچی لاش گھر سے تھوڑے فاصلے پر قائم مرغیوں کے ویران فارم سے ملی۔ انہوں نے بتایا کہ بچی گزشتہ روز سے گھر سے لاپتہ تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیاگیا۔ڈی پی اوکے مطابق فارم سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور بچی کا پوسٹ مارٹم کے ایم یو پشاور سے کرایا گیا جب کہ واقعیکی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ڈی پی او کے مطابق بچی کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فارنزک لیبارٹری روانہ کردیے ہیں جب کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔