میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت نے یکطرفہ طورپر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی،چین

بھارت نے یکطرفہ طورپر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی،چین

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژینگ جون نے کہا کہ سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی ، مسئلہ کشمیرپر اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں نے بریفنگ دی، کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھی کچھ دن پہلے بیان دیا اور وہ بھی تشویش کا اظہارکرچکے ہیں۔ ژینگ جون نے کہاکہ جموںوکشمیر کی حیثیت متنازع ہے اور مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب ہے ۔ اقوام متحدہ کے چارٹر اوردوطرفہ معاہدہ کے تحت حل ہونا چاہیے ۔ یہ مسئلہ عالمی سطح پرتسلیم شدہ ہے ۔ پاکستان اور بھارت دونوں سے اپیل ہے کہ معاملے کا پرامن حل تلاش کریں۔ بھارت نے یکطرفہ طورپر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی، بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی سے خطے کی صورتحال بدل دی۔ بھارتی اقدام سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ چین فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے کے اقدامات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہاکہ لداخ سے متعلق بھارتی اقدام سے چین کو تشویش ہے ۔بھارت چین کی علاقائی سالمیت میں مداخلت سے باز رہے ۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے یکطرفہ اقدام سے گریز کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں