میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ، مسجد میں دھماکے کا مقدمہ درج

کوئٹہ، مسجد میں دھماکے کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی کلی قاسم کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ حافظ عبدالمجید کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا،مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہوگئے تھے ، اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں