لاڑکانہ:رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیاگیا
ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
ضلع لاڑکانہ میں رشتے کے تنازع پر چار افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ لاڑکانہ کی یار محمد کالونی میں علی الصبح پیش آیا،جہاں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں میاں بیوی اپنے دو بیٹوں سمیت مارے گئے جبکہ تیسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ولی محمد،اس کی بیوی ہاجراں،بیٹے ندیم اور علی محمد شامل ہیں، واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر چانڈکا ہسپتا ل منتقل کردیا ، علاقے میں فائرنگ کے واقعے کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔جن کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جب کہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔