میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ،روسی مندوب

پاکستان بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ،روسی مندوب

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکلی نے کہا ہے کہ روس بھارت اور پاکستان اور دونوں ملکوں کے لوگوں کا دوست اور اچھا شراکت دار ہے ، ہمارا کوئی پوشیدہ مفاد نہیں ، اس لیے دونوں پڑوسیوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے دل سے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ روس چاہتا ہے کہ کشمیر سے متعلق تنازع دو طرفہ سیاسی اور سفارتی سطح پر بات چیت کے ذریعہ ہی حل کیا جائے ۔ بات چیت کے لیے 1972کا شملہ معاہدہ، 1999 کا اعلان لاہور ، اقوام متحدہ کے چارٹر ، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور پاکستان اور بھارت کے در میان دو طرفہ معاہدوں کو سامنے رکھنا ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں